نئی دہلی،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی فوج کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کریش ہو گیا ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی کریس لیڈنگ کرائی گئی ہے۔ بتا دیں کہ رنبیر سنگھ سرجیکل اسٹرائک کے ہیرو ہیں۔29 ستمبر 2016 کو ہندوستانی جوانوں نے پاکستان کو ایل او سی پرمنہ توڑ جواب دیا تھا۔ہندوستان کی تاریخ میں 29 ستمبر کو دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے گواہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ دراصل 18 ستمبر 2016 کو پاکستان سے آئے دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے اری سیکٹر میں انڈین آرمی کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، جس میں 18 جوان شہید ہو گئے تھے۔اس سے ملک بھر میں ناراضگی کی لہر تھی۔اس کے بعد ہی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائک کیا تھا۔